فرحان سعید

اپنے نجی معاملات سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کروں گا، فرحان سعید

کراچی (گلف آن لائن) پاکستانی نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ کبھی شیئر نہیں کروں گا کہ میرے اور اہلیہ، اداکارہ عروہ حسین کے درمیان کیا چل رہا ہے۔فرحان سعید کی جانب سے گزشتہ روز ایک انٹرویو دیا گیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ کہ ‘جب آپ مشہور شخصیت ہوتے ہیں تو لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں کیا ہو رہا ہے، میرے مداح یہ چاہتے ہیں اور مجھ سے سوال پوچھتے ہیں کہ میں اپنی نجی زندگی سوشل میڈیا پر کیوں شیئر نہیں کرتا ہوں۔

‘فرحان سعید نے کہا کہ ‘اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں اْنہیں کوئی غصے سے کڑوا جواب دوں، یہ ایک عام بات ہے کہ بس میں نہیں شیئر کرنا چاہتا کہ میرے گھر میں کیا چل رہا ہے۔’انہوں نے کہا کہ ‘عروہ حسین کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر نہ کرنے پر اْنہیں مداحوں کی جانب سے باتیں بھی سننے کو ملتی ہیں، مداح طرح طرح کی کہانیاں گھڑ لیتے ہیں، اسی لیے میں ایسے کمنٹس کا جواب بھی نہیں دیتا۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں