صنعتوں

رواں مالی سال بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.6 فیصد اضافہ، پاکستان شماریات بیورونے اعدادوشمار جاری کردیئے

کراچی(گلف آن لائن) پاکستان شماریات بیورو (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق لارج اسکیل مینوفیکچرنگ(ایل ایس ایم)میں رواں مالی سال 4.6 کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔پاکستان شماریات بیورو کے مطابق ٹیکسٹائل، فوڈ،کیمیکلز آٹوموبیلز کی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ الیکڑانکس، ربر پراڈکٹس اور انجینرئنگ مصنوعات کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کی نسبت فروری میں صںعتوں کی پیداوار میں 2.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔جاری کردہ سماریات کے مطابق آٹوموبیل سیکٹر کی پیداوار میں 32.5 فیصد، آئرن سٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 22.5 فیصد، پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ کیمیکلز کے شعبے کی پیداوار میں 7.9 فیصد، فوڈ مشروبات اور تمباکو کے شعبے کی پیداوار میں 6.6 فیصد، چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 4.8 فیصد، ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق الیکٹرونکس کے شعبے کی صنعتوں کی پیداوار میں 8.1 فیصد کی کمی، انجینرئنگ مصںوعات کی پیداوار میں 2.5فیصد کی کمی، ربڑ کی مصنوعات کی پیداوار میں 22.8 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں