شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ(گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔لیگ اسپنر شاداب خان نے عمرہ ادا کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر حرم شریف میں لی گئی ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو دی۔شاداب خان کو تصویر میں احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی کرکٹر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ، عمرہ ادا کرلیا، اپنے ملک، انسانیت ، امن ، خوشحالی اور سب سے بڑھ کر سب کی صحت کیلئے دعا کی۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں