احسن اقبال

کسی وزیراعظم کے تحائف بیچ کر پیسے کمانے کا یہ پہلا موقع ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی بھی وزیراعظم کے توشہ خان سے تحائف بیچ کر پیسے کمانے کا یہ پہلا موقع ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے ایک گھڑی نہیں پاکستان کی عزت بیچی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سات سال سے عمران خان قوم کو جواب نہیں دے رہے، فارن فنڈنگ کے معاملے پر خان صاحب جواب دیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے خان صاحب کو جواب دینا ہوگا۔احسن اقبال نے بتایا کہ صدر کے خلاف عدم اعتماد کو قانونی تقاضوں کے بعد لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں