مریم اور نگزیب

ہو سکتا ہے اگلا استعفیٰ صدر پاکستان کا ہو، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے اگلا استعفیٰ صدر پاکستان عارف علوی کا ہو۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی کابینہ حلف کب اٹھائے گی اس کی ابھی تصدیق نہیں کرسکتی۔ انہوں نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کو جعلی قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا استعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر کو موصول ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں