پالیسی تبدیل

یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان کیلئے خریداری کرنے والے صارفین کیلئے اچانک خریداری پالیسی تبدیل

لاہور(گلف آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان کے لئے خریداری کرنے والے صارفین کے لئے اچانک خریداری پالیسی تبدیل کر دی ہے اب رمضان پیکج کے تحت اشیا کی خریداری اور نارمل پرائس پر خریداری دونوں کے لئے شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی قرار دیا ہے۔سابقہ پالیسی کے مطابق رمضان پیکج کے تحت اشیا کی خریداری کیلئیشناختی کارڈ کی شرط عائد تھی جبکہ شناختی کارڈ کے بغیر آنے والے صارفین کو نارمل پرائس پر اشیا خریدنے کی اجازت تھی۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کے لئے آنے والے صارفین نے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی خریداری کے لئے پالیسی میں تبدیلی پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ بیوروکریسی کی موجودہ حکومت کو بدنام کرنے کی سازش ہے جس سے نہ صرف عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سیل میں بھی کمی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں