ڈالر

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا تاہم اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی

کراچی (گلف آن لائن) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر گھٹ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 15پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 181.55روپے سے گھٹ کر181.40روپے اور قیمت فروخت181.65روپے سے کم ہو کر181.50روپے رہ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے اضافے سے 181.50روپے سے بڑھ کر180.70روپے اور قیمت فروخت181.50روپے سے بڑھ کر181.70روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید میں50پیسے اورقیمت خرید میں60پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید194.50روپے سے بڑھ کر195 روپے اور قیمت فروخت 196.90 روپے سے بڑھ کر197.50روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید60پیسے اضافے سے 235.60روپے اور قیمت فروخت238روپے پرمستحکم رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں