فواد چوہدری

موجودہ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے تیار رہو اور عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے تیار رہو اور عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے کہ ملک نرم انقلاب کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہ پاکستان کا ہر شہر تحریر اسکوائر بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں