وزیراعظم

وزیراعظم کی ایسٹر کے تہوار پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارک

اسلام آباد(گلف آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے ایسٹر کے تہوار پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارک دیتے ہوئے کہاہے کہ مسیحی برادری سمیت تمام غیرمسلم پاکستانی ہمارا قابل فخر اثاثہ اور قوت ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیوں کی مبارک دیتے ہیں، نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ حضرت مسیح سے والہانہ محبت وعقیدت مسیحیوں اور مسلمانوں کے درمیان ایک بہت بڑی قدر مشترک ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان تک ہر مرحلے پر تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسیحی برادری نے پاکستان میں تعلیم، صحت ، دفاع سمیت تمام شعبوں میں غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ مسیحی برادری سمیت تمام غیرمسلم پاکستانی ہمارا قابل فخر اثاثہ اور قوت ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ہم اپنے غیرمسلم پاکستانیوں کی ترقی، بہبود اور آئینی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم رکھتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس تہوار پر پاکستان کی ترقی، دنیا میں امن ومحبت کے فروغ، تنازعات اور نفرتوں کے خاتمے کی خصوصی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں