ہاکی ٹیم

ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل ہوگیا، ویزے اگلے ہفتے مل جائیں گے

لاہور(گلف آن لائن) ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل ہوگیا، ویزے اگلے ہفتے مل جائیں گے،قومی ٹیم پانچ میچز کھیلنے کیلئے بائیس اپریل کو ہالینڈ روانہ ہوگی۔پروگرام کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم پہلے مرحلے میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچے گی جہاں تین روز پریکٹس کے بعد چھبیس اپریل کوہالینڈ کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی، دوسرا میچ ستائیس اپریل کوطے ہے،اٹھائیس اپریل کو بلجیم روانگی کے بعد انتیس اپریل کووہاں میچ شیڈول ہے، سپین کیساتھ تین میچ دوریمیں شامل ہیں، جو دو، تین اور چارمئی کو ہوں گے۔

ٹیم مینجر خواجہ جنید کے مطابق کافی عرصے بعد پاکستانی ٹیم یورپ جارہی ہے ، ایشیا کپ سے پہلے اس ٹور سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے اور ہمیں ٹیم کی خامیوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا، ایکمین کی جلد روانگی کا مقصد وہاں پر ٹیم کے پہنچنے سے پہلے انتطامات کو یقینی بناناہے،یورپ سے واپسی پر دوبارہ کیمپ لگے گا جس کے بعد ایشیا کپ کیلئے جکارتہ انڈونیشیا روانگی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں