'جگن کاظم

ضروری نہیں انسان اپنی غلطیوں سے سیکھے ،دوسروں سے بھی سبق سیکھنا چاہیے ‘جگن کاظم

لاہور (گلف آن لائن)اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ انسان خود غلطی کرے اور اس سے سیکھے بلکہ ہمیں دوسروں کی غلطیوں سے بھی سبق سیکھنا چاہیے ،انسان کی اصلیت اس کے اخلاق سے واضح ہو جاتی ہے اور میں اپنے شو کے ذریعے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی جستجو میں رہتی ہوں اور خدا کا شکر ہے کہ میں اپنے مقصد میں بڑی حد تک کامیاب ہوئی ہوں ۔

ایک انٹر ویو میں جگن کاظم نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بڑ تبدیلیاں رونماہو رہی ہیں جن میں سے کچھ مثبت نہیں ہیں ۔ ہمارے معاشرے میں تشدد کا رجحان پروان چڑھا ہے ، دلیل سے جواب دینے کی بجائے اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں