وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا چلاس میں 200 بستروں کا ہسپتال بنانے کا اعلان

چلاس(گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے چلاس میں 200 بستروں کے ہسپتال کی اسٹڈی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔دیامر بھاشا ڈیم پر کام کے جائزے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب ڈیم بنے گا تو یہاں بڑی تعداد میں لوگ بھی آئیں گے، باہر سے بھی لوگ آئیں گے لیکن افسوس کی بات ہے کہ یہاں علاج و معالجے کے لیے کوئی ہسپتال نہیں ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے چلاس میں 200 بستروں کے ہسپتال کی اسٹڈی رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چلاس کے ہسپتال کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کرے گی اور ہسپتال بننے کے بعد مریضوں کو علاج و معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے علاقے میں 13 کلومیٹر طویل سرنگ بنانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ سرنگ کی تعمیر سے ناصرف اس منصوبے کو بے پناہ مدد ملے گی بلکہ ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں