امریکا

یروشلم کی تاریخی حیثیت کا احترام اور تشدد کا سلسلہ بند کیا جائے، امریکا

واشنگٹن(گلف آن لائن)یروشلم میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر طاقت کے استعمال کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر امریکا نے مسجد اقصی کے صحن میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 150 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے بعد گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور اشتعال انگیز کارروائیوں اور بیان بازی سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطینیوں اور اسرائیلی حکام سے تنا کو کم کرنے اور سب کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تعاون سے کام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں