حماس

القدس ہیروز الاقصی کے تحفظ میں مسلم امہ کا ہراول دستہ ہیں،حماس

دوحا (گلف آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطین کے ان ہیروز کو سلام پیش کیا ہے جنہوں نے اپنی بہادرانہ کارروائیوں اور الاقصی کے تحفظ کے ذریعے مسجد کو ہمارے دلوں میں ایک حقیقی قدر بنایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشعل نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں رمضان کتاب میلے کے موقع پر مسجد الاقصی اور قوم میں اس کا مقام کے عنوان سے منعقدہ سمپوزیم کے دوران کہاکہ القدس کے ہیروز ملک کی حفاظت میں سب سے آگے ہیں۔ مسجد اقصی اور قوم کوان ہیروز پر فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تصور کریں کہ اگریہودی انتہا پسند گنبد صخرہ اور الاقصی کی دہلیز پرقربانی ذبح کریں تو ہم الاقصی اور اس کی حیثیت کے بارے میں کیا الفاظ کہہ سکتے ہیں؟مشعل نے انکشاف کیا کہ قطری وزیر خارجہ نے تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ (اسماعیل ہنیہ)سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ قابض فوج کشیدگی نہیں چاہتا اور ہم نے انہیں بتایا کہ غزہ کشیدگی نہیں چاہتا، لیکن اس کی ذمہ داریاں ہیں،

اور کشیدگی میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے اور القدس میں کشیدگی روکنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ھنیہ نے قطری وزیر خارجہ سے کہا کہ الاقصی میں قربانی کے جانور ذبح کرنا حرام ہے، اور جنین کیمپ پر دھاوا بولنا جرم تھا۔ انہوں نے الاقصی کے قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ افواج، جماعتوں، میڈیا اداروں اور ڈیجیٹل مہمات کو فلسطین کے کاز کی حمایت کے لیے سیاسی دبا کو فعال کرنا چاہیے۔انہوں نے فلسطینی قوم کے نصب العین کی حمایت کے لیے قوم کو متحرک کرنے،ثقافتی اور میڈیا سرگرمیوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تاریخی طور پر ایک فیصلہ کن مرحلے میں ہیں جس میں دشمن مقدس شہر پر اپنا مذہبی تسلط بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں