ٹانگیں

ہر شعبے میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے’ماریہ واسطی

لاہور (گلف آن لائن) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے ، شوبز کی دنیا میں بھی کسی کی کامیابی دوسروں کو جلدی ہضم نہیں ہوتی ۔ایک انٹرویو کے دوران مارہ واسطی نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں بڑی مشکلات دیکھی ہیں مگر مسلسل محنت اور لگن کی وجہ سے مجھے خدا کی ذات نے کامیابیاں عطاء کی ہیں ،اس دوران میں نے دیکھا ہے کہ کسی فنکار کی کامیابی سے دوسرا خوش نہیں ہوتا ہمیشہ اس کے کام سے کیڑے نکالے جاتے ہیں اور یہ روش گزشتہ کئی دہائیوںسے جاری و ساری ہے اور اب یہ ایک طرح سے ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے ۔

ماریہ واسطی نے کہا کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ کامیابیاں سمیٹنے والوں کی ٹانگیں کھینچ کر خود آگے لایا جائے، اس ذہنی سوچ میں تبدیلی ضروری ہے اور ہمیں ایک دوسرے کی کامیابیوں پر خوش ہونا چاہیے لیکن شاید ہمارے لئے ایک مشکل کام ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں