چوہدری پرویز الٰہی

پرویز الٰہی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی

لاہور(گلف آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں نے درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ ہم نے متعلقہ تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی لیکن پولیس ہماری درخواست پر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ عدالت استدعا ہے کہ پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں