چینی زبان

یوم چینی زبان کے دوسرے ویڈیو فیسٹول میں انعام یافتہ ویڈیوز کی فہرست جاری

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ کے یوم چینی زبان2022 اور چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام یوم چینی زبان کے دوسرے ویڈیو فیسٹول کی آرگنائزنگ کمیٹی نے” گو چاو ،غیرملکیوں کی نظر میں” کے عنوان سے منعقدہ ویڈیو مقابلے میں شامل چودہ انعام یافتہ ویڈیوز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پیر کے روز چائنامیڈیا گروپ کی جانب سے یوم چینی زبان کےنوجوان ثقافتی سفیر کے طور پر 6 نوجوان منتخب ہوئے ہیں جو چھنگ حوا یونیورسٹی کے متعلقہ اسکالرشپ پروگرام میں حصہ لیں گے۔

چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام دوسرے ویڈیو فیسٹول میں 45 ممالک اور علاقوں سے 950 ویڈیوز مل چکی ہیں۔چینی ثقافت کے بارے میں برطانیہ ، انڈونیشیا اور فرانس سمیت دیگر ممالک کے نوجوانوں کی بنائی گئی ویڈیوزانعام کی حقدار قرار پائی ہیں ۔بیس اپریل کو اقوام متحدہ کے یوم چینی زبان 2022اور چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام یوم چینی زبان کے دوسرے ویڈیو فیسٹول کا خصوصی پروگرام سی جی ٹی این سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر نشر ہوگا جس میں کچھ انعام یافتہ ویڈیوز بھی دکھائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں