نیب ریفرنس

سرکاری اشتہارات میں خورد برد کا نیب ریفرنس پر سماعت سولہ مئی تک ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)احتساب عدالت نے سرکاری اشتہارات میں خورد برد کا نیب ریفرنس پر سماعت سولہ مئی تک ملتوی کر دی ۔احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کیخلاف ریفرنس پر جج اعظم خان نے کی ۔نیب پراسیکیوٹر ، شریک ملزمان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے ،یوسف رضا گیلانی کی بریت کی درخواست پر نیب جواب جمع نہ کروا سکا ۔

احتساب عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ۔احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 16مئی تک ملتوی کر دی ۔سابق وزیراعظم نے ریفرنس کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیلنج کر رکھا ہے ۔یوسف رضا گیلانی نے عدالت سے ریفرنس میں بری کرنے کی استدعا کر رکھی ہے ۔یوسف رضا گیلانی اور دیگر پر یونیورسل سروسز فنڈز کے اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں