سعودی عرب

سعودی عرب کی سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے خلاف جذبات کو ابھارنے کی مذمت

ریاض (گلف آن لائن)سعودی عرب نے سویڈن میں چند شدت پسندوں کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے خلاف اکسانے کی مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں مکالمے، بقائے باہمی اور برداشت جیسی اقدار کی اہمیت پر زور دیا ۔بیان میں نفرت، شدت پسندی اور بے دخلی کو مسترد کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام مذاہب اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں