ڈپٹی سپیکر

ڈپٹی سپیکر کااسمبلی میں حملے اور اختیار محدود کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

لاہور( گلف آن لائن)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے اسمبلی میں حملے اور اختیار محدود کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی ہر چیز کو مینج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اسمبلی میں جو ہوا کون کروارہا تھا سب نے دیکھا ۔ابھی بھی یہی کوشش ہے ہر معاملے میں تاخیر کی جائے،اسمبلی میں لوٹے لانے کے پیچھے سیکرٹریٹ کا سٹاف تھا،سٹاف نے ایوان کو کلیئر نہیں کیا بلکہ پرویز الٰہی کا ساتھ دیتے رہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی سٹاف کو اسمبلی کا ماحول خراب کرنے کرنے پر معطل کیاگیا۔مجھ پر حملہ ہوا تو چیف سیکرٹری اور آئی جی کو پرویزالٰہی سے ڈائیلاگ کے لیے بھیجا۔بات کرنے کی بجائے پرویزالٰہی اجلاس کو ملتوی کرنے کا کہتے رہے۔انہوںنے کہا کہ پرویزالٰہی نے کہا ہائوس نہیںچلنے دیں گے ،میں نے قانون کے مطابق اجلاس کو آگے چلایا ۔ایف آئی آر پر قانون کے مطابق عمل کیاجائے گا،میرے ساتھ جو ہوا اس پر پرویزالٰہی مذمت کی بجائے ارکان کو داد دیتے رہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عثمان بزدار ماضی کا قصہ بن چکے ہیں ،چودھری سرور نے حملے کی مذمت کی،چودھری سرور نے بتایا مجھ پر بھی غیر قانونی اقدام کے لیے دبا ئوڈالا گیا ۔انہوںنے کہا کہ حمزہ شہبازسے آج تک کبھی ملاقات نہیں ہوئی،واقعے سے پہلے تحریک انصاف کا حصہ تھامگر اب ہم سوچ رہے ہیں ،اگر (ن)لیگ نے مجھ کوئی پیشکش کی تو مشاورت سے کوئی فیصلہ کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں