اسپیکر قومی اسمبلی

18 ویں ترمیم تاریخ کا روشن باب ہے: اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (گلف آن لائن)قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم تاریخِ پاکستان کا روشن باب ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 19 اپریل 2010ء کو سابق صدر آصف علی زرداری نے ایگزیکٹو اختیارات پارلیمان کو دیے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پختونوں کے دیرینہ مطالبے پر صوبہ سرحد کا نام خیبر پختون خوا رکھا گیا۔اپنے بیان میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل ضیاء اور جنرل مشرف دور کی تقریباً تمام ترامیم کا خاتمہ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں