گورنر پنجاب

ن لیگ نے سب سے پہلے خود وزیراعلی کے غیر آئینی استعفے کیخلاف آواز اٹھائی’عمر سرفراز چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے سب سے پہلے خود وزیراعلی کے غیر آئینی استعفے کے خلاف آواز اٹھائی تھی ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے اس کو بدنیتی کی بنا ء پر چھپایا، (ن) لیگ نے لاہور ہائیکورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ لینے کے لئے عدالت کو گمراہ کیا ہے، جرائم پیشہ لوگ ہر موقع پر واردات سے باز نہیں آتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں