مریم اور نگزیب

کابینہ کو عمران خان دور میں معاشی تباہی و افراتفری، تاریخی مجرمانہ غیرذمہ داری بارے معاشی حقائق پر بریف کیا گیا،مریم اور نگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کابینہ کو عمران خان کی 4 سال میں ہونے والی معاشی تباہی و افراتفری، تاریخی مجرمانہ غیرذمہ داری کے بارے میں معاشی حقائق پر بریف کیا گیا۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وفاقی کابینہ کو اس وقت عمران صاحب کے 4 سال میں ہونے والی معاشی تباہی و افراتفری، تاریخی مجرمانہ غیرذمہ داری کے بارے میں معاشی حقائق پر بریف کیا گیا، مہنگائی، غربت، بے روزگاری، قرض اور خساروں میں تاریخی اضافہ ہوا ہے،قومی شرح ترقی کم ہوگئی، عمران صاحب کا دور حکومت بدترین کرپشن کا دور ثابت ہوا، یہ ہے نیا پاکستان کی اصل حقیقت۔

اپنا تبصرہ بھیجیں