عمران اشرف

عمران اشرف نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لئے،مداح کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف اپنے حسنِ اخلاق کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔حال ہی میں عمران اشرف کی اپنی ایک مداح کو آٹو گراف دیتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں اداکار ایک بلڈنگ کے نیچے کھڑے نظرآرہے ہیں اور اسی ان کی ایک مداح اپنے گھر کی بالکنی سے تین دوپٹے باندھ کر آٹوگراف لینے کیلئے اپنی نوٹ بک نیچے ان تک پہنچاتی ہے۔عمران اشرف نے اس مداح کو بالکل مایوس نہیں کیا اور اس کی نوٹ بک لے کر اس کا نام پوچھا اور آٹوگراف دے کر نوٹ بک واپس اوپر پہنچا دی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ’عمران بھائی ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گے’۔ایک صارف نے مداح کے آٹوگراف لینے کے طریقے پر لکھا کہ’خاندانی دوپٹے استعمال کرنے کی کیا ضرورت تھی نیچے جا کر مل لیتی’۔جبکہ ایک اور صارف نے عمران اشرف کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ماشاء اللہ، یہ بہت ہی عاجز انسان ہیں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں