شادی

حرامانی نے شادی کامیاب بنانے کا فارمولا بتا دیا

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان سلمان شیخ عرف مانی نے شادی شدہ زندگی کامیاب بنانے سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی فنکار جوڑی اداکارہ حرا مانی اور سلمان شیخ کی شادی کو 14 سال مکمل ہو گئے ہیں، 20اپریل کوجوڑے اپنی شادی کی سالگرہ منائی۔حرا مانی اور سلمان شیخ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس انسٹا گرام پر یادگار تصویریں شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشنز لکھے گئے ہیں۔

حرامانی نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ دو دوست ایک ہی کپ میں چائی پئیں گے۔دوسری جانب مانی نے حرا کے ہمراہ متعدد تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ 14 سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد اس بات کا اندازہ ہوا ہے کہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزارنے کا کوئی فارمولا نہیں ہوتا، پتا نہیں لوگ کیوں اچھی شادی زندگی گزارنے کے فلسفے کو بھول رہے ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں