ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے حلف اٹھا لیا ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا ۔

اجلاس کے دور ان اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ زاہد اکرم درانی بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب کئے جاتے ہیں، مرتضی جاوید عباسی، صلاح الدین ایوبی تائید کندہ اور تجویز کنندہ تھے۔بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نومنتخب ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی سے حلف لیا،سپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب ڈپٹی سپیکر کو گاؤن پہنایا ،ڈپٹی سپیکر حلف اٹھانے کے بعد سپیکر چیمبر چلے گئے۔راہد اکرم درانی بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے ،زاہد اکرم درانی نے اراکین قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں