سپریم کورٹ

حلقہ بندیاں کرانے کا معاملہ ،رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی

اسلام آباد(گلف آن لائن)الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرانے کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔

اعتراض اٹھایاگیاکہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،درخواست براہ راست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔اعتراض میں کہاگیاکہ درخواست گزار کے پاس داد رسی کا متعلقہ فورم موجود ہے، درخواست میں متعلقہ سرٹیفکیٹ نہیں لگا ئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں