لاہور ہائیکورٹ

مریم کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی سماعت سے معذرت

لاہور (گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز نے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی جس پر جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل بنچ نے سماعت سے معذرت کر لی ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مریم نواز کے کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے کی تھی، بہتر ہے وہی بینچ مریم نواز کی مذکورہ درخواست پر سماعت کرے۔ عدالت نے مریم نواز کا کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا، دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے کیس کو متعلقہ بنچ کو بھجوانے کی سفارش کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں