محمد حسین محنتی

ملک معاشی ، سیاسی واخلاقی بحران سے دو چار ہے ،محمد حسین محنتی

کراچی(گلف آن لائن)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ، معاشی سیاسی واخلاقی طور پر بحران سے گذر رہا ہے۔آج سیاست کوخدمت کی بجائے ذاتی دشمنی اورگالی بنادیا گیا ہے۔ معاشرے کی اصلاح اور حقیقی تبدیلی کے لیے علما ئے کرام آگے بڑھ کر اپنا اہم کردار ادا کریں کیونکہ علمائے کرام صرف اپنے مدرسے ہی نہیں بلکہ دین کے بھی سفیر ہیں22اپریل جمعتہ المبارک کو امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پریوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا۔

علمائے کرام اپنے جمعہ کے خطاب میں اتحاد امت اورفلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آوازبلند کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہتمین و سفراء مدارس کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں سندھ بھر سے علمائے کرام،مہتممین و سفرائے مدارس شریک تھے۔صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ چنا، ناظم اعلیٰ اتحادالعلماء سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو ، عبدالغفار عمر، مولانا آفتاب ملک اور محمد موسیٰ ملاح نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ ہم دینی قوتوں کا سب سے بڑا مقصد اقامت دین ہے جس کے ذریعے ملک میں قرآن وسنت کے نظام کا نفاذ ہے۔ ہماری منزل اسلامی انقلاب ہے۔

تمام علمائے کرام کو اتحاد امت اور مل کر یکسوئی کے ساتھ اسلامی انقلاب کی طرف پیش قدمی کرنے کی ضرورت ہے۔ مہنگائی ،بیروزگاری کرپشن سمیت ہمارے تمام مسائل کاواحد حل ملک میں اسلامی نظام کا قیام ہے۔ صوبائی امیر نے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ اپنی ذاتی اصلاح کے ساتھ منبر ومحراب کے پلیٹ فارم سے لوگوں کو اقامت دین کی جدو جہد کے لیے تیارکریں ۔ علمائے کرام کی ذہنی تربیت کے لیے اپنے دین کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے کیلئے عملی طور تیار کریں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں