راجہ بشارت

26 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس جمع ہونے کے بعد حمزہ شہباز ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں’راجہ بشارت

لاہور (گلف آن لائن) سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے 26 منحرف اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس جمع ہونے کے بعد حمزہ شہباز اقتدار میں آنے سے پہلے ہی ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چوری شدہ مینڈیٹ سے منتخب ہونے والی حکومت اپنے منطقعی انجام تک پہنچ چکی ہے۔چھبیس اراکین کی نااہلی کی کاروائی کے بعد سادہ اکثریت سے بھی محروم ہو چکے ہیں ۔

حلف سے پہلے اکثریت کھو دینا مقام عبرت ہے ۔چوری شدہ مینڈیٹ پر انحصار کا انجام یہی ہوتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں