وزیراعظم شہباز شریف

ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، شہبازشریف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکرعوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے، ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں