بیجنگ (نمائندہ خصوصی) بوآؤ ایشیائی فورم کی سالانہ کانفرنس 2022 اختتام پذیر ہوگئی۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق منعقدہ اختتامی پریس کانفرنس میں بوآؤ فورم کے سیکرٹری جنرل لی باؤ ڈونگ نے سالانہ اجلاس کے مثبت نتائج اور متعلقہ صورتحال کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ “عالمی سلامتی اقدام کی تجویز ” موجودہ اجلاس کی سب سے بڑی کامیابی اور اہم نتیجہ ہے۔
لی باؤ ڈونگ نے کہا، “سیکیورٹی ترقی کی بنیاد ہے، اور تمام لوگ ایک لازم و ملزوم سیکیورٹی کمیونٹی کے ممبران ہیں۔
مذکورہ تجویز کو تمام شرکاء کی طرف سے مثبت ردعمل ملا ہے۔اس کے علاوہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو ترقی اور سلامتی پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو وبائی امراض کے بعد کی دنیا کی تعمیر کے لیے ایک بہت اہم رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
یہ سالانہ اجلاس عالمی ترقی اور سلامتی کو درپیش متعدد چیلنجوں کے پس منظر میں منعقد کیا گیا ہے۔ لی باؤ ڈونگ نے کہا کہ اس سال کے سالانہ اجلاس میں متعدد اتفاق رائے طے کئے گئے ہیں مثلاً تمام فریقین کو مشترکہ طور پر انسانی زندگی اور صحت کا تحفظ کرنا چاہیے، اقتصادی بحالی کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چاہیے اور عالمی حکمرانی کے چیلنجوں کا مشترکہ جواب دینا چاہیے۔