کراچی(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنمافردوس شمیم نقوی نے ایم کیو ایم کو بھگوڑے اور ضمیر فروش قرار دے دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ ہمیں یہ منظور نہیں ہے ہمارے ساتھ ایک اور ٹھیکیدار پارٹی تھی، وہ(ایم کیوایم)بھگوڑے دغا باز آج پھر وزارتِوں کے لیے بیٹھے ہیں
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی منافقت سے کراچی حیدر آباد والے کھل کر بات کررہے ہیں، ایم کیو ایم نے مہاجروں کے خون کا سودا کیا ہے۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آج انتہائی موضوع پر درخواست دائر کریں گے اور توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ فروری میں سپریم کورٹ نے سندھ کے بلدیاتی ایکٹ کو آئین کے خلاف قرار دیا تھا، سپریم کورٹ نے سندھ حکومت اور اسمبلی کو نیا بلدیاتی ایکٹ بنانے کا کہا تھا اور 19 لوگوں کو نیا بل بنانے کی زمہ داری دی گئی تھی۔پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے چار ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دے دی ہے۔