اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل۔پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست مجھے کیوں رلایا کا راگ ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر سیاسیی اپاہج ہو جانے والوں نے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے آئین کی بحالی و بالادستی کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ احتجاج اور دھرنا آئینی حق ہے جو کسی آہین شکن کو حاصل نہیں، آئین شکن کا علاج صرف اور صرف آئین میں درج سزا ہے۔ انہوںنے کہاکہ منافقت کی حد ہے جن عدالتوں پر صبح شام تنقید کرتے ہو انہی عدالتوں سے اپیلیں کرتے اور التوا مانگتے ہو ۔ انہوںنے کہاکہ یو ٹرن ماسٹر عمران خان ”تحریک سڑک چھاپ” کے چیئرمین بن گئے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری اور اپوزیشن کے ہیلی کاپٹر سے اتار کر روڈ ماسٹر بنانے پر عمران خان کو جیل ٹھکانہ نظر آرہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آٹا جینی ادویات پٹرول چوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر قومی خزانے میں خیانت کا پورا حساب لیا جائیگا ۔