مری(نمائندہ خصوصی) مری میں سیاحوں کے لیے ایک محدود تعداد میں گاڑیوں کے داخلے کی پابندی اب اٹھا لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کے بعد مری میں سیاحوں کے لیے 8 ہزار گاڑیوں کے داخلے کی اجازت تھی، تاہم اب عید کے موقع پر محدود گاڑیوں کے داخلے کی پابندی اٹھا لی گئی ہے، لیکن رش کو دیکھتے ہوئے یہ پابندی دوبارہ بھی لگ سکتی ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عید پر مری جانے والے سیاحوں کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں، اور عید الفطر پر مری جانے والوں کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے، اس دوران مری جانے والی گاڑیوں کا ٹریفک کانٹ ہوگا، ٹریفک اسٹاف گاڑیوں کی تعداد اور رش کے مطابق انتظامیہ کو آگاہ کریں گا، اورغیر معمولی رش کو دیکھتے ہوئے دوبارہ پابندی لگ سکتی ہے، سیاح انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرکے سیاحت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔