عمران خان

موجودہ صورتحال سے ظاہر ہے مارکیٹ کا امپورٹڈ حکومت پر اعتماد نہیں ‘ عمران خان

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال سے ظاہر ہے مارکیٹ کا امپورٹڈ حکومت پر اعتماد نہیں ہے‘8 مارچ کو ڈالر 170 روپے کا تھا اب ڈالر 193 روپے کا ہوگیا “اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار پوائنٹس گر چکی ہے‘مارکیٹ پالیسی کا انتظار کر رہی ہے جس میں امپورٹڈ حکومت ناکام ہوچکی ہے‘ شوکت ترین اور میں نے نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا کہ سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ڈالر 193 روپے کا ہوگیا ہے، 8 مارچ کو ڈالر 170 روپے کا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار پوائنٹس گر چکی ہے، جنوری 2020 کے مقابلے میں افراط زر 13 اعشاریہ 4 فیصد ہوچکی، موجودہ صورتحال سے ظاہر ہے مارکیٹ کا امپورٹڈ حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹ پالیسی کا انتظار کر رہی ہے جس میں امپورٹڈ حکومت ناکام ہوچکی ہے، شوکت ترین اور میں نے نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا کہ سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں