اسلام آباد (گلف آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل میں تشکیل نو کی منظوری دیدی ۔ یہ منظوری وزیراعظم شہبا زشریف کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 153کے تحت دی گئی مشترکہ مفادات کونسل وزیراعظم ، وزراءاعلیٰ اور تین وفاقی وزراءپر مشتمل ہیں ، مشترکہ مفادات کونسل میں تین وفاقی وزیر آرٹیکل 153ٹو کے تحت وزیراعظم کی جانب سے نامزد کئے گئے وفاقی وزراءمیں احسن اقبال ، سید نوید قمر اور خواجہ سعد رفیق بطور ممبر تعینات کئے گئے ۔
