زلفی بخاری

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی کارکنان سے فوری سیالکوٹ پہنچنے کی اپیل

اسلام آباد(گلف آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کارکنان سے فوری سیالکوٹ پہنچنے کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کارکنان سے فوری سیالکوٹ پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کارکنان جہاں بھی ہیں بڑی تعداد میں سیالکوٹ پہنچیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے کے پر امن وقانونی حق سے نہیں روکا جاسکتا۔ زلفی بخاری نے ہر صورت جلسہ گاہ میں پہنچنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو تنبیہ کی عوامی ردعمل کو قابو کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سےزورزبردستی حالات خرابی کاباعث بن سکتی ہے۔یاد رہے ہفتہ کی صبح پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی ا?ئی کی جلسے کی تیاری میں مصروف کارکنوں پر دھاوا بول دیا اور اسٹیج سے کرسیاں سمیت دیگرسامان اٹھا کر پھینک دیا۔

تحریک انصاف کے کارکنوں سے پنڈال خالی کرانے کیلئے پولیس کی آنسو گیس اورلاٹھی چارج کیا، جس کے باعث کئی کارکن زخمی ہوگئے۔پولیس نےکرین کی مدد سے اسٹیج ہٹانے کی کوشش کی تو کارکنان سامنے آگئے اور مزاحمت پر عثمان ڈارسمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں