چینی وزارت خارجہ

چین اور امریکہ کے درمیان مشترکہ دوستوں کا حلقہ ہو سکتا ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین اور امریکہ دونوں ایشیا پیسیفک ممالک ہیں اور ان کا مشترکہ “دوستوں کا حلقہ” ہو سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے یو ایس-آسیان سربراہی کانفرنس کی حقائق کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن نے سربراہی کانفرنس میں 150 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کے اقدامات کے سلسلے کا اعلان کیا، جس میں انفراسٹرکچر، سیکیورٹی، انسداد وبا سے متعلق شعبوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ تاکہ امریکہ-آسیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔

چاؤلی جیان نے اس بات پر زور دیا کہ چین وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ مفادات کے اصول پر کاربند ہے اور یکساں مشاورت کے رویہ کے ساتھ آسیان کی قیادت میں علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔چین کسی زیرو سم گیم میں ملوث نہیں ہے اور نہ ہی گروہی تصادم کو فروغ دیناچاہتا ہے۔

چین خطے میں طویل مدتی پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے والے تعاون کے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں