آصف زرداری

ہائی کورٹ ،آصف زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیسز،نیب اپیلیں ایک بار پھر سماعت کیلئے مقرر ، پیر کو کیس سنا جائیگا

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیسز،نیب اپیلیں ایک بار پھر سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیلوں پر سماعت کرے گی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کے روز سماعت کریں گے ،عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے۔

نیب نے آصف زرداری کی ارسسز ٹریکٹر،اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا،ایس جی ایس اورکوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے،نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائرکررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں