شفقت محمود

امپورٹڈ حکومت کرپشن کے گناہ کودھونے کیلئے خودہی آرڈینس پاس کرکے سرخرو ہوناچاہتی ہے ،شفقت محمود

سرگودھا(گلف آن لائن)تحریک انصاف پنجاب کے صدر سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ بیرونی مداخلت پر منتخب حکومت کو ہٹانے کے درعمل میں عوام کے فوری الیکشن کے مطالبہ کو لیکر تحریک انصاف پرامن لانگ مارچ کرے گی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے صدر سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے لانگ مارچ کے حوالہ سے دورہ سرگودھا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اپنی کرپشن کے گناہ کودھونے کے لئے خودہی آرڈینس پاس کرکے سرخرو ہوناچاہتی ہے لیکن ایساہرگز نہیں ہوگا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران کابیانیہ مکمل طور پر عوامی مقبولیت حاصل کرچکا ہے ،پوری چور قیادت کے لندن یاترا سے ڈالر نے اونچی پروان پکڑ لی اور مہنگائی میں دوگنا اضافہ ہونے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چھ ہفتوں میں کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پرامن مارچ کے ذریعے انتخابات کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے۔موجودہ حکومت ناجائز طاقت سے بنائی گئی جو چند ہفتوں کی مہمان ہے جن میں مسائل کے حل کی صلاحیت نہیں۔شفقت محمود کا کہنا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سے شفاف انتخابات کی امید نہیں اس لئے الیکشن سے پہلے انہیں جانا ہو گا۔اس لئے الیکشن کا اعلان سامنے آئے تو اصلاحات پر بات ہو سکتی ہے۔بعد ازاں مختلف شخصیات سے ملاقات میں لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لائحہ عمل پر کارکنان کو متحرک پر زور دیا گیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں