سینیٹر شیری رحمن

عمران خان ملک میں نفرت کو فروغ دینا بند کریں، سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں نفرت کو فروغ دینا بند کریں، تحریک انصاف کا طریقہ سیاست ملک و قوم کیلئے ناسور بن چکا ہے، ملک اس طرح کی سیاست برداشت نہیں کر سکتا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ایک جلسے کی خاطر سیالکوٹ کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے، جلسے کے لئے گرجا گھر کا انتخاب کیوں کیا گیا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ گرجا گھر کے تقدس کے لئے مسیحی برادری کو احتجاج کرنا پڑا، مدینہ کی ریاست بنانے کے دعویداروں کو دوسروں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ملک میں نفرت کو فروغ دینا بند کریں، ان کی وجہ سے ملک میں تقسیم دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ اپنی سیاست کے خاطر ایک بدترین اور خطرناک صورتحال پیدا کر رہے ہیں، تحریک انصاف کا طریقہ سیاست ملک و قوم کیلئے ناسور بن چکا ہے، ملک اس طرح کی سیاست برداشت نہیں کر سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں