نیروبی ایکسپریس وے

مشرقی افریقہ کی پہلی ایکسپریس وے کا آزمائشی آپریشن

نیروبی (نمائندہ خصوصی) مشرقی افریقہ کی پہلی ایکسپریس وے، نیروبی ایکسپریس وے نے آزمائشی طور پر خدمات کی فراہمی شروع کردی ہے۔ چینی کمپنی کی جانب سے تعمیر کردہ مشرقی افریقہ میں یہ پہلی ایکسپریس وے مقامی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئ ہے۔

نیروبی ایکسپریس وے ذریعہ معاش کا ایک منصوبہ بھی ہے جو مقامی لوگوں کے روزگار کو فروغ فراہم کرتا ہے۔

ایکسپریس وے کی تعمیراتی مدت کے دوران ملازمتوں کے تین ہزار سے زائد مواقع پید ا ہوئے ، اس تعمیراتی منصوبے سے 200 ذیلی ٹھیکیداروں اور سینکڑوں مقامی تعمیراتی مواد فراہم کرنے والوں کو فائدہ ہوا۔ آپریشن کے بعد 500 ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
“دی بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کے ایک اہم منصوبے کے طور پر، کینیا نیروبی ایکسپریس وے پراجیکٹ کو 16 اکتوبر 2019 کو باضابطہ طور پر شروع کیا گیا تھا، جس میں تقریباً 600 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں