رضا ربانی

پی پی پی رہنما رضا ربانی کا پانی کے بحران پر مشترکہ مفاد کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

کراچی (گلف آن لائن)سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پانی کے بحران پر مشترکہ مفاد کونسل کا اجلاس 48 گھنٹے میں بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

میاں رضا ربانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سندھ میں پانی کا بحران بین الصوبائی معاملہ بن چکا ہے کیونکہ جنوبی پنجاب کے علاقے بھی پانی کے قلت سے متاثر ہیں، صوبوں کے درمیان پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کا سوال بھی شدت اختیار کر چکا ہے،رضا ربانی نے مشورہ کیا کہ وفاقی یا صوبائی حکومتوں کو آئین کے آرٹیکل 155، 1973 کے تحت مشترکہ مفادات کونسل میں شکایت کرنی چاہیے۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ سی سی آئی آبپاشی، انجینئرز، انتظامیہ، مالیات یا قانون دان پر مشتمل افراد کا کمیشن تشکیل دے، کمیشن اپنی رپورٹ میں آرٹیکل 155(4) کے تحت دے گاجس پر کونسل اپنا فیصلہ دے گی۔

رضا ربانی نے کہا کہ سندھ کی شکایت ہے کہ دریائے سندھ سے پانی جہلم چناب میں منتقل کیا جا رہا ہے، سندھ کی ڈیمانڈ پوری نہیں ہو رہی چشمہ اور تربیلا کے آبی ذخائر میں پانی ذخیرہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے لیے پانی کا بحران شدید ہو گیا ہے، آبادی کے ساتھ ساتھ ان کے مویشیوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے، سی سی آئی کا اجلاس 48 گھنٹوں کے اندر بلایا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں