عمر سرفراز چیمہ

بیرونی سازش کے سہولت کار کرپشن اور چوری کے کیس معاف کرارہے ہیں، عمر سرفراز چیمہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بیرونی سازش کے سہولت کار کرپشن اور چوری کے کیس معاف کرارہے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جنہیں 4 سال این آر او نہ ملا وہ اب عدالتوں اور اداروں سے کرپشن کیسز ختم کرارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے بیٹے پر فرد جرم لگنی تھی لیکن ان کے کیسز التوا کا شکار ہونے لگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں