مریم اورنگزیب

پاکستان اور چین کے عوام لازوال دوستی میں بندھے ہوئے ہیں، دہشتگردی کے واقعات پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں،مریم اور نگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام لازوال دوستی میں بندھے ہوئے ہیں، دہشتگردی کے واقعات پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں،پاکستان اکنامک کوریڈور، پاکستان کی اقتصادی خوشحالی اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کی مثال ہے جو خطے کے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لئے معاشی ترقی اور خوشحالی کا مظہر ہے۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 71 سال مکمل ہونے پر چینی سفارت خانہ کا دورہ اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک چین دوستی پوری دنیا میں ایک مثال ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسٹریٹجک پارٹنر شپ اور سفارتی تعلقات سے پاک چین دوستی کا آغاز ہوا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اکنامک کوریڈور، پاکستان کی اقتصادی خوشحالی اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کی مثال ہے جو اس خطے کے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لئے معاشی ترقی اور خوشحالی کا مظہر ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات اس لئے بھی خاص اہمیت کے حامل ہیں کہ یہ پاکستان اور چین کے لوگوں سے شروع ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جب بھی کوئی منصوبہ پاکستان میں آتا ہے تو ہمیں یقین ہوتا ہے کہ یہ ہمارے فائدہ کے لئے ہوگا، دونوں ممالک کے لوگ محبت کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کراچی میں چینی شہریوں کے ساتھ دہشت گردی کا واقعہ ہوا، ایسے واقعات پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے سیکورٹی انفراسٹرکچر اور میکنزم کا از سر نو جائزہ لیا اور اس وقت وہ تمام معاملات کو خود مانیٹر کر رہے ہیں ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ جب کراچی کا واقعہ پیش آیا تو وزیراعظم شہباز شریف تمام مصروفیات ترک کر کے چینی قونصلیٹ آئے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے پاک چین تعلقات کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی میکنزم کو بحال کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان اور چین کے عوام لازوال دوستی میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے منصوبے ہیں جو اس دوستی کی واضح مثال ہیں جو ہمیشہ کیلئے پاک چین دوستی کو لازوال رشتے میں ڈھالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی دن کے موقع پر ہم چین کی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 71 سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر وفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد بھی موجود تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں