ریاض پیرزادہ

وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ کا حکومت پاکستان کی جانب سے یاسین ملک کی سزا پر سخت احتجاج

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے یاسین ملک کی سزا پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرہ ہے یاسین ملک کو پھانسی نہ دے دی جائے، یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ کیس چلایا جارہا ہے ، وکیل کیوں نہیں دیا گیا ،جون میں جنیوا جاؤں گا اور پوری تیاری سے اپنا کیس لڑوں گا، مسئلہ کشمیر پر دنیا کیوں سوگئی ہے؟

دنیا نے چند ڈالرز کے عوض ظلم سے منہ موڑ لیا ہے،کشمیر میں 8 ہزار اجتماعی قبریں ہیں اور 10 ہزار نوجوان لاپتہ ہیں،کشمیر میں میڈیا پرسخت پابندیاں ہیں،صحافی رپورٹ نہیں کرسکتے،آئین و قانون کی پابندی کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں صحافیوں نے دی ہیں۔ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور بیٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ نے کہاکہ انسانی حقوق اور آئین اور قانون کیلئے سب سے زیادہ صحافیوں نے قربانیاں دیں،دنیا نے انصاف سے منہ موڑ لیا ہے اور ظلم کی طرف رخ کرلیا ہے،جو کشمیر میں ہو رہا ہے ،دنیا کیوں سو گئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ بڑے ملک اسلحہ دیتے ہیں اور جنگیں کرواتے ہیں اور انسانی حقوق سلب کرواتے ہیں،آج بھی مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین موجود ہیں،آج بھی 20 ہزار سے بیوہ خواتین اپنے شوہر کی منتظر ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار نوجوان آج بھی لاپتہ ہیں،مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں پر پابندیاں عائد ہیں۔ وفاق وزیر نے کہاکہ پرامن جدوجہد کرنیوالے یاسین ملک کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے،ہمیں خدشہ ہے یاسین ملک کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا نہ دی جائے،جیسے مقبول بٹ اور افضل گروہ کے ساتھ کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ میں جون میں جینوا جاوں گا اور بھرپور آواز اٹھاوں گا،یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ دنیا کا کوئی قانون ایک فیملی کو علیحدہ نہیں کرسکتا۔ انہوںنے کہاکہ یاسین ملک کو جیل میں زہر دیا گیا،بھارتی اقدامات کیخلاف ہیومن رائٹس کونسل میں درخواست دائر کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ مودی کے خونی دور میں یاسین ملک کیساتھ کچھ بھی ہوسکتا ہے،وزیر انسانی حقوق اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز کو خطوط لکھیں۔ انہوںنے کہاکہ حریت رہنما اشرف صحرائی کو بھی زہر دیا گیا،عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کو کونسل رسائی دیتی ہے،ہمارا بھی حق بنتا ہے کہ اپنے حق میں آواز اٹھائیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری پوری قوم کی نسل کشی کی جارہی ہے،اقوام متحدہ کمیشن آف انکوائری سے ہماری درخواست کی وہ نوٹس لے۔

انہوںنے کہاکہ مودی الیکشن جیتنے کیلئے کشمیر کے لیڈر کو پھانسی دینا چاہتا ہے۔ مشعال ملک نے کہاکہ 25 مئی کو یاسین ملک کیخلاف بڑی سزا اعلان ہونے جارہی ہے،یاسین ملک کو ساڑھے تین سال سے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،اس ڈیتھ سیل میں مقبول بٹ اور افضل گرو کو رکھا گیا تھا،یاسین ملک کیخلاف یکطرفہ کارروائی کی جارہی ہے،یاسین ملک نے ایک اعتراف کیا ہے کہ وہ کشمیر کی پرامن جدوجہد کو لیڈ کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آن لائن سماعت کے دوران یاسین ملک کی آواز میوٹ کی جاتی ہے،یاسین ملک کا جوڈیشل مرڈر کیا جارہا ہے،یاسین ملک کے حق میں آواز اٹھانے والوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مشعال ملک نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ،ہم بھارت کا حصہ نہیں پھر کس قانون کے تحت مقدمات بنا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیر کیلئے نمائندہ مقرر کرے،مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات فراہم کی جائیں،مقبوضہ کشمیر میں فوری فوجی انخلاء کروایا جائے،عوام آتش فشاں کی طرح ہیں پھٹے تو کوئی نہیں روک سکتا۔ وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ نے کہاکہ یاسین ملک کے معاملے پر پاکستانی حکومت متحرک ہے،تمام وزارتیں اور ادارے مل کر جامع حکمت عملی بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کیا پتہ بھارت کلبھوشن کو بچانے کیلئے یہ کھیل کھیل رہا ہو،کلبھوشن ایک دہشت گرد ہے۔

انہوںنے کہاکہ مجھ سمیت ہر پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر افسردہ ہے، ہم کشمیریوں کی دعائوں اور آنسوئہں سے مدد کرسکتے ہیں،ہماری خواہش ہے دنیا بھی کشمیریوں کی مدد کیلئے آگے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں