صائمہ نور

اپنے کام پر خوش ،زندگی سے مطمئن ہوں ‘صائمہ نور

لاہور (گلف آن لائن) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں بھرپور دور گزارا، اپنے کام پر خوش اور اب مطمئن زندگی گزار رہی ہوں۔ایک انٹر ویو میں صائمہ نور کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں میرے نزدیک سب فنکار اچھا کام کر رہے ہیں ،

دوسروں کے کام میں کیڑے نکالنے کے بجائے اصلاح کی غرض سے رہنمائی ہونی چا ہئے ۔واضح رہے کہ صائمہ نور کا شمار پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی نمایاں اداکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر سے اپنے مداحوں کو گرویدہ بنایا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں