وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز

ثابت ہو گیاہے عمران نیازی کی اناء پاکستان سے بڑی ہے ‘حمزہ شہباز

لاہور(گلف آن لائن)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیاہے کہ عمران نیازی کی اناء پاکستان سے بڑی ہے ،یہ شخص اعلی عدلیہ کا حکم ماننے سے بھی انکاری ہے ،پاکستان کو پوری دنیا میں تماشہ بنانے کے باوجود اس کو شرم نہیں ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ لاہور میں پانچ بچوں کے کانسٹیبل باپ کو بے دردی سے شہید کرنے اور ڈیوٹی پر موجود قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر تشدد کرکے بدترین فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا،قوم سوال کرتی ہے لاکھوں لوگ کہاں گئے،خالی سڑکیں ان کے جھوٹ کی داستان سنا رہی ہیں ،پی ٹی آئی پٹ گئی لیکن پھر بھی ڈھیٹ بن کر کھڑا ہے یہ ”کپتان”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں