عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کا شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر پہلی فلم بنانے کا اعلان

ممبئی(گلف آن لائن) بالی ووڈ کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ اداکاری کے ساتھ اب پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھنے جارہی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ‘ڈارلنگز’ بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں عالیہ اداکاری کے بھی جوہر دکھائیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فلم اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

عالیہ بھٹ کا اس پروجیکٹ میں بحیثیت پروڈیوسر ڈیبیو ہوگا۔ ڈارلنگز کی تیاری میں شاہ رخ خان کا پروڈکشن ہاؤس ‘ریڈ چلیز’ تعاون کرے گا۔عالیہ بھٹ اور شاہ رخ باہمی اشتراک سے یہ فلم بنائیں گے تاہم عالیہ ڈارلنگز میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے بھی نظر آئیں گی جبکہ کنگ خان کیمرے کے پیچھے ہوں گے۔مذکورہ فلم میں عالیہ کے علاوہ شیفالی شاہ، وجے ورما اور روشان میتھیو سمیت دیگر اسٹارز بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں